حیدرآباد۔25۔دسمبر (اعتماد نیوز)دو ماہ قبل محبوب نگر کے پالم علاقہ میں پیش آنے والے بس حادثہ میں مہلوکین کے ورثا ہنوز غم میں ہیں۔ چنانچہ آج اندارا پارک کے پاس انہوں نے میڈیا سے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس حادثہ کے بعد کو ئی مناسب کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ
ریاستی حکومت صرف ایک لاکھ روپئے معاوضہ دیکر اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اس حادثہ کے کیس کو سی بی آئی کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں بس مافیا چل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28ڈسمبر کو ریاست کے تمام علاقوں میں مہلوکین کے یاد میں موم بتیوں سے احتجاج کیا جائیگا۔